سال 2022 میں دو بارچوری کے مقدمات میں جیل جانیوالا کارلفٹرملزم تیسری بار گرفتار

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

سال 2022 میں دو بارچوری کے مقدمات میں جیل جانیوالا کار لفٹر ملزم تیسری بار گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کا ایک اورپولیس مقابلہ ہوا ہے، سال 2022 میں دو بار چوری کے مقدمات میں جیل جا نے والا کار لفٹرملزم تیسری بار زخمی حالت میں پولیس مقابلہ کے بعد گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے ایک سرقہ شدہ کار اور ایک پستول بر آمد کر لیا گیا،

وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے کی گئی اے وی ایل سی کی نا کہ بندی کے دوران اے وی ایل سی کراچی نارتھ نا ظم آباد ڈویژن نے کا روائی کر تے ہوئے کرا چی سے کا ریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں کراچی پو لیس کو مطلوب سال 2022 میں دو بار چوری کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا نے والے کار لفٹرملزم خلیل کو منگھو پیر روڈ نزد شاہ نواز گوٹھ ، علاقہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری سے بعد پولیس مقابلہ زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک (01) سرقہ شدہ کار اور ایک (01) پستول بر آمدکر لیا۔ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پو لیس پارٹی پر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کو شش کی۔ملزم عادی جرائم پیشہ متعدد مقدمات میں عدالت سے سزا یافتہ اور کراچی سے کا ریں چھیننے چو ری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم جون 2022 میں سات مقدمات اور اکتوبر 2022 میں بھی چوری کے مقدمہ میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزم کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج کیا جا رہا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزم کی شناخت خلیل اللہ عرف خلیل ولد نور شریف کے طور پر ہوئی، ملزم کے قبضہ سے کار نمبر AJF-985 سوزوکی آلٹو تھانہ خواجہ اجمیر نگری سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر969/2022 ہے۔ ملزم کے خلاف بر آمدہ اسلحہ و پو لیس مقابلہ کا مقدمہ تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج کیا جا رہا ہے۔

خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

Comments are closed.