سرگودھا میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں کار پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق فائرنگ سے کار سوار تین افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کی .پولیس ترجمان کے مطابق مقتول عمران ، جہانگیر اور نصر عدالت سے پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے ملزمان جسارت خان وغیرہ نے تھانہ سٹیلائٹ ٹاون کے علاقہ میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا وقوعہ کی اطلاع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی موبائل کرائم سین یونٹ اور فورینزک ٹیم بھی موقعہ پر موجود ہیں مقتولین کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ، فریقین کے درمیان سابقہ رنجش چلی آ رہی تھی ڈی پی او سرگودھا کہنا ہے کہ ملزمان کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا کسی کو بھی شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی بیہمانہ قتل میں ملوث تمام کرداروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کی ہے، آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے فوری ٹیم تشکیل دی جائے اور ملزمان کو کڑی سزا دلوائی جائے،

علاوہ ازیں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طارق عزیز کی ہدایت پر تھانہ جھاوریاں پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہے اور دو ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ،علاوہ ازیں تھانہ سٹی بھلوال نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار کرکے مال مسروقہ چھ لاکھ روپے برآمد کر لیے

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

Shares: