الائچی اور سونف کے قہوے کے فوائد

الائچی اور سونف بہت ہی مفید اور طاقتور ترین جڑی بوٹیاں ہیں الائچی اور سونف میں ایسے کمپاونڈز ایسے قدرتی اجزا ہیں جو آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ہیں الائچی اور سونف کے قہوے کا استعمال جسم کو ڈیٹوکس کرتا ہے جسم کی اندرونی صفائی کرتا ہے جسم میں تمام فاضل مادوں کو باہر نکال دیتا ہے پیٹ کی صفائی کرتا ہے اور آنتوں میں جمع فالتو مواد کو بکال باہر کرتا ہے جگر کے لیے بھی بہت اچھا ہے جگر کو ڈیٹوکس کرتا ہے قہوے کے استعمال سے جگر صحت مند رہتا ہے یہ قہوہ معدے اور ہاضمے کے نظام کے لیے بہت مفید رہتا ہے ہاضمے کے نظام کو بہتر اور مضبوط کرتا ہے بد ہضمی کا خاتمہ کرتا ہے جن لوگوں کے پیٹ میں گیس رہتی ہے گیسٹروبل رہتا ہے اس قہوے کے استعمال سے انشاءاللہ اس مسئلے سے نجات پائیں گے یہ معدے کو طاقت دیتا ہے معدے میں موجود بےجا تیزابیت کا خاتمہ کرتا ہے معدے میں موجود بے جا تیزابیت آپ کو مختلف مسائل میں مبتلا کرسکتی ہے اس کے علاوہ معدے کے السر میں اس قہوے کا استعمال نہایت مفید رہتا ہے جو لوگ قبض کا شکار رہتے ہیں وہ بھی اس قہوے کا استعمال کریں انشاءاللہ کچھ ہی دنوں میں پرانی سے پرانی قبض کا مسئلہ ختم ہو جاتا ہے پیٹ کے درد میں اس قہوے کا استعمال انتہائی مفید رہتا ہے اور اگر آپ ہفتے میں اس قہوے کو دو سے تین مرتبہ بھی استعمال کر لیا کریں تو پیٹ میں کبھی درد نہیں ہوگا پیٹ کو تندرست رکھتا ہے ڈائیریا میں بھی اس قہوے کا استعمال بہت مفید رہتا ہے اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں آپ کا وزن زیادہ ہے اگر آپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو یہ قہوہ کسی انمول تحفے سے کم نہیں اس قہوے کا استعمال اپنا وزن کم کرنے میں اپنی مثال آپ ہے خاص طور پر پیٹ کی چربی بہت تیزی سے کم کرتا ہے اس قہوے کے استعمال سے میٹابولزم ریٹ بڑھتا ہے اگر ورزش کے دوارن اس قہوے کا استعمال کرتے ہیں تو ورزش کا اثر دوگنا ہوگا اور وزن دوگنی رفتار سے کم ہوگا وہ لوگ جو ہمیشہ فٹ تروتازہ اور ہشاش بشاش رہنا چاہتے ہیں وہ اس قہوے کا استعمال کرتے رہیں کبھی ان کے جسم میں فالتو چربی سٹور نہیں ہوگی الائچی اور قہوے کا استعمال دل کی صحت کے لیے بہت مفید ہے دل کو صحت مند رکھتا ہے اگر سینے میں جلن ہو تو اس قہوے کاا ستعمال کریں کیونکہ یہ قہوہ جسم سے بےجا تیزابیت کو ختم کرتا ہےاس لیے سینے کی جلن میں اس قہوے کا استعمال بہت مفید ہے سونف اور الائچی دونوں ہی پوٹاشئیم سے بھرپور ہیں اس لیے اس قہوے کا استعمال دل کو صحت مند بناتا ہے جن لوگوں کے دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہےوہ اس قہوے کا استعمال کریں اس مسئلے سے نجات ملے گی یہ قہوہ شریانوں کی صفائی کرتا ہے شریانوں کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے دورانِ خون کو بحال کرتا ہے اگر جسم میں کولیسٹرول کی مقدار زیادہ ہو تو یہ کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور نقصان دہ کولیسٹرول کا خاتمہ کرتا ہے یہ سب چیزیں مل کر دل کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتی ہیں اس کے علاوہ اور بھی کافی بیماریوں سے حفاظت کرتی ہیں یہ قہوہ پیشاب آور ہے جن کو پیشاب رک رک کر آتا ہے یا کھل کر نہیں آتا وہ کوگ اس قہوے کو استعمال کریں پیشاب کھل کر آئے گا جن لوگوں کے گردوں میں پتھری ہو گئی ہو اس قہوے کے استعمال سے پتھری ریزہ ریزہ ہو کر پیشاب کے راستے باہر نکل جائے گی الائچی اور سونف کا قہوہ آپ کی سکن اور آپکے بالوں کے لیے بے حد مفید ہے اس قہوے کے استعمال سے چہرے پر نکھار اور چمک پیدا ہوتی ہے کیونکہ یہ قہوہ آپکے خون کو صاف کرتا ہے اس کے علاوہ خون کی سرکولیشن کو بڑھاتا ہے جب سکن کے نیچے لون کی سرکولیشن بڑھتی ہت تو جلد میں چمک ہیدا ہوتی ہے سکن پر نکھار آتا ہے سونف اور الائچی دونوں میں اینٹی ایجنگ اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لیے لمبے عرصےتک آپ جوان اور ہشاش بشاش رہیں گے آپ کی سکن پر جھریاں اور چھائیاں نہیں آئیں گی اس کے علاوہ جب آپکے سر کی جلد کے نیچے خون کی سرکولیشن بڑھے گی توسکن پر خشکی نییں ہو گی بال لمبے گھنے اور چمکدار ہوں گے اسکے علاوہ الائچی اور سونف میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لیے اگر آپ اس قہوے کا استعمال کریں گے تو یہ جسم سے نقصان دہ بیکٹیریا کا خاتمہ کرتاہے خاص کر وہ لوگ اس قہوے کا استعمال ضرور کریں جن کے منہ سے بدبو آتی ہے اس قہوے کا استعمال منہ سے بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے جس کی وجہ سے منہ سے آنے والی بدبو ختم ہو جاتی ہے منہ سے بدبو کی ایک بڑی وجہ معدے میں موجود غیر ضروری تیزابیت ہوتی ہے یہ قہوہ معدے کی تیزابیت بھی دور کرتا ہے اس لیے منہ سے آنے والی بدبو کی تمام وجہ ختم کرتا ہے اور آپ کے منہ سے ناخوشگوا بدبو کا مسئلہ ختم ہو جائے گا اس قہوے کا استعمال فلو نزلہ زکام کھانسی گلے کی خراش سردرد اور بخار میں بھی بہت مفید رہتا ہے جن کوگوں کے سر میں اکثر درد رہتاہے وہ اس قہوے کا استعمال کریں اس سے افاقہ ہوگا یہ قہوہ زبردست اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی کینسر خصوصیات پائی جاتی ہیں اس قہوے کا استعمال مختلف قسم کے کینسر سے بچاتا ہے اس کے علاوہ اس قہوے کا استعمال جسم کے امیون سسٹم یعنی قوت مدافعت کو مضبوط کرتا ہے جتنا آپ کا امیون سسٹم۔مضبوط ہوگا اتناہی آپ کا جسم آپ کو بیماریوں سے بچا پائے گا اور آپ آسانی سے بیمار نہیں پڑیں گے الائچی اور سونف دونوں ہی دماغ کے لیے بہت مفید ہیں اس قہوے کا استعمال دماغ کو طاقت دیتا ہے اور اس میں اینٹی ڈپریشن خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لیے اس کا استعمال یادداشت کو مضبوط کرتا ہے اس قہوے کا استعمال بینائی کو تیز کرتا ہے سونف اور الائچی دونوں ہی آنکھوں کے لیے بہت مفید ہیں یہ آنکھوں کو صحت مند رکھتے ہیں بینائی کو تیز کرتے ہیں جن لوگوں کو جسم کے مختلف حصوں خاص طور پر گھٹنوں میں سوجن رہتی ہے ایسے میں اس قہوے کا استعمال جسم سے سوجن کو روکتا ہے اور اس سوجن کی وجہ سے ہونے والی دردوں سے نجات ملتی ہے سوجن کی وجہ سے رہنے والی بےچینی سے نجات ملے گی اس قہوے کا استعمال ہارمونز کو متوازن کرتا ہے جس سے مختکف مسائل سے نجات ملتی ہے الائچی اور سونف کا قہوہ بنانے کا طریقہ مندرجہ ذیل ہے
اجزاء
سونف آدھاچائے کا چمچ
الائچی تین عدد
پانی ایک کپ

ترکیب:
ایک پتیلی میں پانی ڈال۔کر چولہے پر رکھ دیں جب اس میں ابال آجائےتو اس میں سونف چائے کے چمچ کا تیسرا حصہ ڈال دیں پھر دو الائچیاں کھول کر ڈال دیں قہوہ زیادہ دیر نہ پکائیں کیونکہ اس سے قہوہ کڑوا ہو جاتا ہے اس سے ان میں پائے جانے والے کمپاونڈز ضائع ہو جاتے ہیں جب ایک ابال آجائےتو چولہا بند کردیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں جب ہلکی سی گرمائش رہ جائے تو چھان کر کپ میں ڈال لیں اس میں آنے والی خوشبو بہت ہی خوشگوار ہوتی ہے اس قہوے کو دن میں ایک مرتبہ استعمال دن میں کسی بھی وقت استعمال کر سکتے ہیں لیکن کھانے کے فوراً بعد استعمال نہ کریں بلکہ کھانا کھانے سے دو گھنٹوں کے بعد استعمال کریں باقی کسی وقت بھی استعمال کر سکتے ہیں اگر آپ اس قہوہ کا استعمال روزانہ کرتے ہیں تو بہت سی بیماریوں سے بچے رہیں گے لیکن حاملہ عورتیں ہر گز استعمال نہ کریں

Comments are closed.