کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچا دی گئی

خطرناک عالمی وبا کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین کی ایک اور کھیپ کراچی پہنچا دی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا وائرس کی حفاظتی ویکسین سائنو فارم ویکسین کی ایک لاکھ 21 ہزار ڈوزز کراچی پہنچائی گئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل یکم فروری کو چین سے کورونا وائرس ویکسین سائنوفارم کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی اور پاکستان میں طبی عملے کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔

Comments are closed.