262 پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ ،30 کپتانوں کے لائسنس کلیئر قرار،مزید بھی کلیئرہوسکتے ہیں

0
42

کراچی :262 پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملہ ،30 کپتانوں کے لائسنس کلیئر قرار،مزید بھی کلیئرہوسکتے ہیں ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غلط آئی ڈیزاور ڈیٹا کی بنیاد پر لائسنس معطل ہونے والے 30 کپتانوں کو کلیئر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 262پائلٹس کے مشکوک لائسنس کا معاملے میں مزید پیشرفت سامنے آئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لائن آپریٹرز نے سی اے اے کو پائلٹس سے متعلق غلط آئی ڈیز، ڈیٹا فراہم کیا تھا۔

جس کے باعث ائیرلائن آپریٹرز کی غلطی سے کپتانوں کے لائسنس معطل کرکے گراؤنڈ کیا گیا تھا تاہم اب بورڈ آف انکوائری کی آڈٹ ٹیم نے اسے ائیرلائنز کی غلطی قرار دے دیا ہے۔

ذرائع کےمطابق آڈٹ ٹیم کی جانب سے غلط ڈیٹا کی فراہمی کو ایئرلائنز کی غلطی قرار دینے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 30 کپتانوں کے لائسنس کو کلیئر قرار کردیا ہے۔سی اے اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنسنگ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ غلط ڈیٹا فراہم کرنیوالی ائیرلائنز کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، بورڈ آف انکوائری کی فرانزک آڈٹ کے بعد معطل کئےگئے لائسنس بحال کر دیئے گئے۔

سی اے اے کا کہنا تھا کہ بورڈ آف انکوائری نے کپتانوں کے اے ٹی پی ایل، سی پی ایل کی مکمل جانچ پڑتال کی تھی جس کے بعد بورڈ آف انکوائری نے مکمل تحقیقات کے بعد پائلٹس کے لائسنس کو کلیئر کیا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ غلط آئی ڈی کی وجہ سے 30 کپتانوں کے لائسنس کو مشکوک قرار دیتے ہوئے معطل کیا گیا تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے، 2 نجی ایئر لائنز کو کپتانوں کے لائسنس کلیئر ہونے سے متعلق فہرست جاری کردی گئی ہے۔

Leave a reply