کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن دفتر کے باہرپرتشدد احتجاج ،توڑپھوڑ،ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزنعرے،پتھراو،پولیس کی کاروائی،مقدمہ درج

0
35

کراچی: کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن دفتر کے باہرپرتشدد احتجاج ،توڑپھوڑ،ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزنعرے،پتھراو،پولیس کی کاروائی،مقدمہ درج ,اطلاعات کے مطابق کراچی میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہونے کے بعد بپھرے ہوئے مظاہرین نے اس قدرتی آفت کوریاستی اداروں کے کھاتے میں‌ڈالنے کی کوشش کی ہے

 

[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”232953″ /]

باغی ٹی وی کے مطابق پچھلے چند دنوں سے کراچی بھرمیں جس طرح بارشوں کی وجہ سے نکاسی آب کا مسئلہ درپیش ہوا ہے اس کوچند بہانہ بناکرکرچی کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اورڈی ایچ اے میں کچھ لوگوں نے اس کےخلاف سخت اورپرتشدد احتجاج کی شکل دے دی ،ذرائع کے مطابق اس احتجاج کے دروان کچھ شرپسندوں نے دفترکے سامنے پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیزنعرے بازی کی

 

ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس دوران کچھ لوگوں‌نے عمارت میں داخل ہوکرکھڑکیوں کے شیشے اوروہاں پڑے ہوئے گملے بھی توڑ دیئے ، اس کے علاوہ مظاہرین نے مطالبات کے نام پردفترمیں کام کرنے والے ملازمین کو کام کرنے سے روک دیا

ذرائع کے مطابق کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ دفترمیں آئے ہوئے مظاہرین وہاں پرموجود سیکورٹی گارڈز سے بھی دست و گریبان ہوئے اوران کو دھمکیاں بھی دیں ،اس دوران مظاہرین کی طرف سے توڑ پھوڑ کرنے کے واقعات پیش آئے جس پرہرطرف خوف وہراس پیدا ہوگیا

اطلاعات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن(سی بی سی) دفتر پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ22 نامزد اور نامعلوم افراد کیخلاف درج کیاگیا ہے، مقدمہ میں دھمکی،املاک کونقصان پہنچانےکی دفعات شامل کی گئیں۔

مقدمہ سیکیورٹی سپروائزر سی بی سی کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شرپسند افراد نے دفتر کےشیشےتوڑے اور املاک کو نقصان پہنچایا، شرپسندعناصر کی جانب سےعملےکودھمکیاں دی گئیں۔

متن کے مطابق مظاہرہ کرنے والے افراد کےساتھ شرپسندعناصر تھے، سی بی سی کے دفتر کےقریب کیمروں کی فوٹیج منگوائی گئی ہیں۔

Leave a reply