بھتیجی کے ساتھ مبینہ زیادتی،مقدمہ تودرج ہوگیا:کیاسزابھی ملے گی؟

پشاور:بھتیجی کے ساتھ مبینہ زیادتی،مقدمہ تودرج ہوگیا:کیاسزابھی ملے گی؟،اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاقے بازید خیل میں بھتیجی کے ساتھ مبینہ زیادتی پر چچا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر متاثرہ لڑکی نے تھانہ بڈھ بیر میں درج کرائی ہے، متاثرہ لڑکی نے الزام عائد کیا ہے کہ چچا 7 ماہ سے زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا، غریب والدین مزدوری کے لیے جاتے تھے اور ان کی عدم موجودگی میں چچا جنسی تشدد کا نشانہ بناتا۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق انکار پر چچا جان سے مارنے کی بھی دھمکیاں دیتا اور وہ اسی ڈر کے باعث خاموش رہی تاہم حاملہ ہونے پر اپنی والدہ کو تمام صورت حال بتائی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) صدر سرکل عبدالسلام خالد نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ ملزم گلزار کے خلاف زنا بالجبر کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور لڑکی کی رپورٹ پر ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد صورت حال واضح ہوجائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.