ٹی ایل پی کےعہدیداروں اور 200 نامعلوم افراد پر مقدمات:حکومتی اعلان کیا رنگ دکھائےگا:لوگ منتظر

0
39

لاہور:ٹی ایل پی کےعہدیداروں اور 200 نامعلوم افراد پر مقدمات:حکومتی اعلان کیا رنگ دکھائے گا:لوگ منتظر،اطلاعات کے مطابق لاہور میں مذہبی جماعت کےمارچ کے دوران پولیس چوکی ریواز گارڈن پر حملے کا مقدمہ درج، مقدمہ میں23 عہدیداروں اوردوسو نامعلوم افراد نامزد، ملزمان حملے کے دوران تین پسٹل اور اہلکاروں کے چھ موبائل بھی لے گئے۔

مذہبی جماعت کے لانگ مارچ کے دوران پولیس چوکی ریوازگارڈن پرحملہ کیا گیا، پولیس نے چوکی پر حملے کا مقدمہ مذہبی جماعت کےعہدیداروں اور200نامعلوم افرادکیخلاف درج کر لیا،مقدمہ چوکی انچارج وقاص علی کی مدعیت میں تھانہ ساندہ میں درج کیاگیا، جس میں دہشتگرد ی،16ایم پی او،ڈکیتی سمیت سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق مظاہرین چوکی پرحملہ کرکےمال خانے سے 3پسٹل لئے گئے جبکہ چوکی میں موٹرسائیکلوں کونقصان پہنچایا،دروازےتوڑ دیئے، مظاہرین ملازمین کے بکسوں سے 60ہزار نقدی،6موبائل فون بھی لئے گئے۔

مقدمہ میں صفدرعلی خان ،حافظ انس رضوی،مہرمحمد قاسم،پیرسرور شاہ ،مفتی عمار، مولانا غلام عباس کونامزد کیاگیا،مفتی وزیرالقادری،مفتی عابد رضاحافظ عبدالستار،مولاناعاصم اشتیاق،سید احمد شاہ بخاری،سلیم ایڈووکیٹ،محسن ایڈووکیٹ سمیت 23عہدیداروں کو نامزد کیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم جماعت سے آٹھ گھنٹے تک طویل مذاکرات ہوئے جو کامیاب ہو گئے ہیں، منگل بدھ تک کالعدم جماعت کے خلاف کیسز واپس لے لیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد گرفتار افراد کو رہا کر دیا جائے گا، شیڈول فورتھ پر بھی نظرثانی ہوگی، فرانسیسی سفیر کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے، انتظامیہ کو جی ٹی روڈ سے کنٹینر ہٹا نے کی ہدایت کی ہے۔ طے پایا ہے منگل کی شام تک یہ لوگ مریدکے میں رہیں گے۔

ادھر کالعدم جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ مری روڈ ، میرٹھ، چوک، راول روڈ ،چاندنی چوک سمیت اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے میٹرو بس سروس کو بھی صدر سے فیض آباد تک بند کردیا گیا ہے ۔

Leave a reply