بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خور بچنے نہیں چاہئے، سی سی پی او کا حکم

0
49
ccpo

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سی آئی اے لاہور اور اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سہیل سکھیرا،ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس پی اے وی ایل ایس رانا زاہد، ڈی ایس پیز سی آئی اے، انچارچز سی آئی اے لاہور،ڈی ایس پیز اے وی ایل ایس، اینٹی موٹر سائیکل اور وہیکلز لفٹنگ سٹاف انچارج سمیت متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے سی سی پی او کو سی آئی اے لاہور کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کے خاتمے،سیریل کریمینلز کی سرکوبی میں سی آئی اے کا کلیدی کردار ہے۔سی آئی اے لاہور سنگین جرائم کا شکار شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مزید متحرک ہو۔

انہوں نے مذید کہا کہ سی آئی اے لاہور قتل، اقدام قتل، ریپ، ڈکیتی مرڈر سمیت سنگین جرائم کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خوروں کی گرفتاری کے لئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔بلال صدیق کمیانہ نے آئس نشہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور اس کی سپلائی چین توڑنے کا حکم دیا۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ سی آئی اے لاہور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے مطلوبہ نتائج دے،مکمل سپورٹ اور وسائل فراہم کریں گے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے سی آئی اے لاہور کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔سربراہ لاہور پولیس موٹر سائیکلز اور وہیکلز چوری کی وارداتوں اور ریکوری پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل متوسط و غریب طبقہ کی سواری ہے لہذا مربوط حکمت عملی اپنا کر اس کی چوری کی وارداتوں کا فوری تدارک کیا جائے۔

سی سی پی او بلال صیدیق کمیانہ نے اے وی ایل ایس افسران کو موٹر سائیکل چورگینگز کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرموں کا محاسبہ کرنے کا ٹاسک دیا۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے ہاٹ سپاٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کریں۔پرہجوم مارکیٹوں، کمرشل زونز اور دفاتر میں ویجیلنس و مانیٹرنگ موثر بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

Leave a reply