سی سی پی لاہور ذوالفقار حمید کا مساجد کا دورہ، کن مساجد میں سیفٹی انتطامات نہ ملے؟

0
42

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے شہر کی مساجد کے دورہ کیا ،

تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کے نماز جمعہ سے پہلے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مساجد کے وزٹس کیے ، سی سی پی او لاہور نے جامعہ۔مسجد ایل او ایس، جامعہ۔مسجد قادسیی، جامعہ مسجد عائشہ کا وزٹ کیا، ذوالفقار حمید نے جامعہ مسجد شاہ عنایت قادری سمیت مختلف مساجد کے وزٹس بھی کئے، سی سی پی او لاہور نے حکومتی 20 نکاتی ہدایات کے عملی انتظامات کا جائزہ لیا، ذوالفقار حمید نے نمازِ جمعہ کےلئے کئے جانے والے سیکورٹی اور سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا، سی سی پی او لاہور نے ڈولفن اور پیرو فورس کی پٹرولنگ انتظامات کا بھی جائزہ لیا، سی سی پی او لاہور نے جامعہ مسجد ایل او ایس میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کے پیش نظر حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ حکومتی 20 نکاتی ہدایات کو یقینی بنانے میں علمائے کرام کا کردار قابل ستائش رہا۔ مساجد کے اندر اور باہر سوشل ڈسٹینس کو یقینی بنانے کورونا خطرات سے بچا جا سکتا ہے، شہریوں کی سفیٹی اور سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے،

Leave a reply