سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر نے رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے تبلیغی اجتماع کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،منتظم تبلیغی مرکز ڈاکٹر ندیم اشرف،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس ایس پی آپریشنز نے شرکت کی ایس پی سکیورٹی، ایس پی صدر آپریشنز و انوسٹی گیشن،ایس پی ٹریفک صدر آصف صدیق، اے ایس پی رائیونڈ،دیگر افسران موجود تھے ،ایس پی صدر آپریشنز حمزہ امان اللہ نے اجلاس کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی ،غلام محمود ڈوگر نے کنٹرول روم،مختلف پنڈال،سکیورٹی پوائنٹس چیک کئے،سی سی پی او نےعارضی خیمہ بستیوں،پارکنگ سٹینڈز پرسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے موقع پر 2500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے،تبلیغی مرکز کے 2200 رضا کار بھی چیکنگ کے عمل میں لاہور پولیس کو معاونت فراہم کریں گے،لاہور پولیس 03 نومبر سے شروع ہو رہے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکا کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی،پولیس کنٹرول روم سے 24 گھنٹے سکیورٹی مانیٹرنگ ہو گی،اجتماع منتظمین،الائیڈ محکموں کے اشتراک سے سکیورٹی،ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےاجتماع کے داخلی گیٹس،پنڈال،پارکنگ سٹینڈز کی مسلسل مانیٹر کی جائے گی،رائے ونڈ اور ملحقہ آبادیوں میں گذشتہ کئی روز سے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیںمرکزی پنڈال کے اطراف پولیس مورچے پارکنگ سٹینڈ ز، ہیلی پیڈز قائم کئے گئے ہیں،تبلیغی مرکز کے اطراف عارضی ناکے قائم کئے گئے ہیں،کسی بھی شخص کو گیس سلنڈر لانے کی قطعی اجازت نہیں ہو گی،تبلیغی مرکز کے گرد و نواح میں ڈولفن سکواڈ ،پیرو اور ایلیٹ فورس ٹیمیں موثر پٹرولنگ ہو گی،واک تھرو گیٹس، الیکٹرانک بیرئیرز، میٹل ڈیٹیکٹرز سے تمام شرکا کی چیکنگ یقینی بنائی جائے،

ایس پی ٹریفک آصف صدیق نے ٹریفک انتظامات بارے بریفنگ دی،تبلیغی اجتماع پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے 800وارڈن تعینات ہونگے،شرکا کی گاڑیوں کے لیے پارکنگ کے مربوط انتظامات کیے گئے ہیں،

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج

کرونا وائرس،11 غیر ملکیوں سمیت تبلیغی جماعت کے 14 اراکین کو جیل بھجوا دیا گیا

Shares: