باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبلیغی جماعت کے 11 غیر ملکی افراد سمیت 14 ارکان کو جیل بھجوا دیا گیا
واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں تبلیغی جماعت کے 14 اراکین جنہوں نے قرنطینہ کی مدت پوری کر لی تھی کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا ہے، ان میں سے 11 کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، بنگلہ دیشی اراکین کے پاسپورٹ بھی ضبط کر لئے گئے ہیں.
بھدوئی پولیس کے سپرنٹنڈنٹ رام بدن سنگھ کا کہنا ہے کہ تبلیغی جماعت کے افراد کو قرنطینہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا، بھدوئی کے چیف میڈیکل آفیسر لکشمی سنگھ کا کہنا ہے کہ ان تمام کو 31 مارچ کو قاضی پور کے ایک گیسٹ ہاؤس سے گرفتار کر کے انکے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جو منفی آئے تا ہم 14 دن ان کو قرنطینہ میں رکھا گیا اور بعد ازاں مدت پوری ہونے پر پولیس نے انہیں جیل بھجوا دیا
ضلع مجسٹریٹ راجندر پرساد کا کہنا ہے غیرملکی افراد کے پاسپورٹس ضبط کرلئے گئے ہیں ۔ ان میں سے 11 بنگلہ دیش، ایک آسام اور دو مغربی بنگال کے رہائشی ہیں،پولیس نے انکے خلاف مقدمہ درج کیا تھا.
کرونا وائرس، ہسپتالوں پر تنقید کرنا اپوزیشن کے رکن اسمبلی کو مہنگا پڑ گیا،حکومت نے بھجوایا جیل
کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج
ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ
تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت
کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت
بھارت میں مسلمانوں کیلئے نئی مشکل، کرونا کیوں پھیلا، تبلیغی جماعت کے سربراہ پر قتل کا مقدمہ درج
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے