ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی ،ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر کرپشن اور دہوکہ دہی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ممتاز خان، شہزار خان، شیس خان اور عبدالرحمان شامل ہیں،گرفتار ملزمان نے سی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے موضع نون میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالک کو محروم کر دیا۔ملزمان موضع نون اسلام آباد میں ایکوائر کی گئی اراضی کے بدلے شکایت کنندہ کے معاوضے کے غبن میں ملوث تھے۔ ملزمان نے 83 لاکھ روپے سے زائد کی خورد برد کی۔ کرپشن اور دھوکہ دہی میں سی ڈی اے کے اکاؤنٹس آفیسر محمد رفیق اور کیشئیر احسان حیدر بھی شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی ڈی اے اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقدمے کی تفتیش سب انسپیکٹر کاشف ریاض اعوان ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ایک اور کاروئی میں بھی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے سی ڈی اے کے چار افسران کو گرفتار کرلیا تھا، ملزمان سی ڈی اے میں پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث تھے ،ملزمان نے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں واقع متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس اور جعلی این ڈی سیز جاری کیں، گرفتار ملزمان میں عنایت اللہ، آفتاب احمد، مختار سولنگی اور محمد شیراز شامل تھے

سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

اگر کلب کوریگولرائزکر دینگے توجو عام آدمی کا گھربن گیا اس کو کسطرح گرا سکتے ہیں؟ عدالت

گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کریں،عدالت کا اہم شخصیت کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیس پر حکم

Shares: