مزید دیکھیں

مقبول

دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں متحد ہونا ہوگا، عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ...

ڈاکٹر سید رفعت حسین کی وفات ،طلعت حسین پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ

پاکستان کے معروف اسکالر اور پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر...

سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

اٹک میں سوتیلے باپ نے مبینہ طور پر رقم...

تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ

ہفتہ واربنیادوں پر ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں...

سی ڈی اے انتظامیہ کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

اسلام آبد:نمائندہ باغی ٹی وی)وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ نے لہتراڑ روڈ رائٹ آف وے پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد تجاوزات مسمار کر دیں۔چارٹر سامان ضبط کرکے سی ڈی اے کے اسٹور میں جمع کروادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بااثرقبضہ مافیا نے لہتراڑ روڈ، تڑامڑی چوک سے کھنہ پل تک رائٹ آف وے پر بڑے پیمانے پر قبضہ کرکے کھوکھے،ڈھابے،جنگلے، اسٹالز،ٹک وٹی اسٹالز،پنکچر شاپس، کھلونوں،سبزی پھل کے اسٹالز، متحرک ریڑھیاں لگاکرقبضہ کررکھا تھا۔وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے )کی جانب سے متعدد بار مذکورہ قبضہ مافیاکوازخود تجاوزات ختم کرنے کیلئے نوٹسسز بھی دئے گئے جبکہ ان کے خلاف آپریشن بھی کئے گئے،تاہم بااثر قبضہ مافیا دوبارہ مذکورہ رائٹ آف وے پر قبضہ کرکے تجارتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیتے۔تاہم گزشتہ روز قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے ویل ڈوزر کی مدد سے 65شیڈ،11پختہ دیواریں،ایک لکڑی کاٹال،8کھوکھا کیبن،5لوہا فنس،10بکرہ منڈی،6دیگ پکائی اڈے،13بل بورڈزسمیت ریڑھیاں اور متحرک تجاوزات کو مسمار کردیا گیا ہے۔جبکہ موقع پر4ٹرک سامان بھی ضبط کرلیا گیاہے۔