سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس پرسماعت

0
46

‏سابق چیئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال اور دیگر کے خلاف ریفرنس پرسماعت‏ ہوئی۔ ریفرنس کے مرکزی ملزم فرخند اقبال کی آج حاضری سے استثنا کی درخواست دائر‏ ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی‏ تھی۔ نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان مسعود عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھے۔ ‏‏شریک ملزمان تحسین اختر، عبدالعزیزقاضی، محبوب علی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے صفائی‏ پیش کی کہ ہمیں تاحال ریفرنس کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئی، عدالت نے ریفرنس میں شریک ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت‏ کی اور عدالت نے کیس کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردیا ہے۔

Leave a reply