سی ڈی اے کا لاء ونگ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام، کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

0
75

سی ڈی اے لاء ونگ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اسے متحرک ونگ بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھارہی ہے، لاء ونگ میں کام کے طریقہ کار کو موئثر بنایا جا رہا ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں،

اسلام آباد، سی ڈی اے نے اتاترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبہ پر کام تیز کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے تمام شعبوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے شعبہ سے متعلقہ کورٹ کیسوں کی تفصیلات جلد از جلد لاء ونگ میں جمع کرائیں۔ لاء ونگ کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے پیرا وائز کمنٹس(Parawise Comments)کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مقدمات کی موئثر پیروی عمل میں لائی جا سکے۔ اس سلسلے میں تمام شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ مقدمات کے پیرا وائز کمنٹس بناتے وقت لاء ونگ سے مشاورت کو یقینی بنائیں تاکہ موئثر اور جامع پیر وائز کمنٹس عدالتوں میں پیش کیے جا سکیں۔ مزید برآں آفیشل سیکریسی کو قائم رکھنے کے لیے غیر متعلقہ افراد کا لاء ونگ میں داخلہ بھی ممنوع کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح وکلاء کے تجربے اور قابلیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تین کیٹگریز میں تقیسم کیا گیا ہے اور کیس کی نوعیت اور مالیت دیکھتے ہوئے وکلاء کو کیس کی پیروی کے لیے نامزد کیا جائے گا۔ مزید برآں لاء ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے وکلاء کی لسٹ تیار کی جائے جو مقدمات کی موئثر پیروی کرنے میں ناکام رہے یا پھر انکی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے تاکہ مزید کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

سی ڈی اے کی جانب سے لاء ونگ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ جن کیسوں میں مختلف شعبوں کی طرف سے قانونی رائے مانگی گئی ہو ایسے کیسوں کو ایک ہفتے کے اندر قانونی رائے دے کر متعلقہ شعبوں کو واپس کیا جائے تاکہ عوام الناس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،
واضح‌ رہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے آج اتا ترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کرنے سے متعلق بھی کہا گیا ہے، اس سے قبل اس منصوبے پر کام نہایت سست روی کا شکار تھا تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ موئثر نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا ہے اور اب یہ منصوبہ تکمیل کی طرف گامزن ہے، سی ڈی اے کی جانب سے مختلف افسروں‌ کے تبادلوں‌اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں،
محمد اویس

Leave a reply