چیف سیکرٹری پنجاب کی گاڑی کو حادثہ

0
32

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی گاڑی کو حادثہ اسلام آباد میں پیش آیا،بوقت قریب 8 بجے رات علاقہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں چیف سیکرٹری پنجاب کی گاڑی نمبری LEG7777 کو پشاور موڑ مین کشمیر ہائی وے پر آگ لگ گئی

اطلاع پر پولیس اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق چیف سیکرٹری کی گاڑی کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ آگ کے باعث پوری گاڑی جل گئی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تا ہم گاڑی مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی

پولیس کے مطابق چیف سیکرٹری لاہور سے اسلام آباد پہنچے تھے ،اطلاعات کے مطابق گاڑی میں سوار چیف سیکرٹری سمیت تمام افراد محفوظ رہے،بعد ازاں انہیں دوسری گاڑی میں بٹھا کر روانہ کردیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد پہنچے تھے

Leave a reply