اسلام آباد:پاکستان میں اس سال سیمینٹ کی ریکارڈ لاگت ہوئی،کاروبارزندگی میں تیزی آنے لگی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرونا کی تباہ کاریوں کے باوجود کاروباری زندگی میں تیزی آنے لگی ہے،

ذرائع کے مطابق اس سال اکتوبر 2020 میں سیمینٹ کی تاریخ کی سب سے زیادہ فروخت ہوئی۔لوکل سیلز اکتوبر 2019 کے مقابلے میں 15.83 فیصد زیادہ تھی

دوسری طرف مشیر تجارت عبدالرزاق داود کہتے ہیں‌ کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہے کہ سیمنٹ نے اکتوبر 2020 میں اب تک کی سب سے زیادہ فروخت 5.735 ملین ٹن ریکارڈ کی۔ پچھلے سال اکتوبر کے مقابلہ میں مقامی فروخت میں 15.83 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

 

مشیری تجارت کہتے ہیں‌کہ !یہ بتانا اور بھی حوصلہ افزا ہے کہ اکتوبر 2020 میں ، سیمنٹ کی برآمد میں 19٪ … 1/3 کا اضافہ ہوا

 

 

اس سے پہلے مُلک بھر میں رواں سال ستمبر کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اِس سال ستمبر میں سیمنٹ کی کُل فروخت 5.21 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال یعنی ستمبر 2019 میں 4.27 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسیشن کی جانب سے ریلیز شدہ ڈیٹا کے مطابق سیمنٹ کی کُل فروخت میں 17.65 فیصد اضافہ ہوا۔رواں برس ستمبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.09 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی جبکہ گزشتہ برس اسی مہینے میں یہ فروخت 3.47 ملین ریکارڈ ہوئی تھی۔

اِس سال ماہِ ستمبر میں سیمنٹ کی برآمد میں 40.95 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اس ماہ 1.12 ملین ٹن سمینٹ برآمد کی گئی۔

پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری نے نئے پلانٹس اور مشینری میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی مسابقتی شرح پر سیمنٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے اعلان کردہ حالیہ تعمیراتی پیکیج نے بھی سیمنٹ کی صنعت کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے اور یہ صنعت، معیشت کی بحالی کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے پوری طرح متحد ہے۔

Shares: