محکمہ اوقاف نے وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی ہدایت پر تمام مزارات کے کیش باکسز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ محکمہ نے مزارات کے ناظمین اور اوقاف مینیجرز کو کیش بکس کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب کرنے اور کیش بکس کھولتے وقت ضلعی انتظامیہ کے نمائندے کی موجودگی یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے پنجاب کے مختلف اضلاع کا دوروں کے دوران بزرگان دین کے مزارات پر حاضری دی اور محکمانہ امور میں شفافیت لانے کیلئے مزارات پر موجود کیش بکسز کی مانیٹرنگ کیلئے کیمرے لگانے کا حکم دیا۔
عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے
میرا جسم میری مرضی، طاہر اشرفی بھی میدان میں آ گئے، عورت مارچ منتظمین کو دی "دعوت”
وزیر اوقاف نے اس حوالے سے کہا کہ اپنے دوروں کے دوران مشاہدہ کیا کہ پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کے زیر انتظام مزارات کے کیش بکسز پر کیمرہ جات نصب شدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کو کیش بکسز میں سے پیسے نکالنے کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے ویڈیو ریکارڈ کرنے اور ضلعی انتظامیہ کا نمائندہ کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔