سینٹورس مال میں آتشزدگی کے معاملے پرتکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

0
51

سینٹورس مال میں آتشزدگی کے معاملے پرتکنیکی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تکنیکی کمیٹی سینٹورس کی تعمیر میں سی ڈی اےقوانین کی جانچ پڑتال کرے گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ تکنیکی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا ۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سینٹورس مال میں آتشزدگی پر تحقیقات کیلئے کمیٹی کام کر رہی ہے۔کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ کبھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مشق کی گئی۔

آگ لگنے کے وقت الارم سسٹم اور آگ بجھانے والا نظام نے کام کیا یا نہیں؟اسٹاف ایسے حالات سے واقف تھا یا نہیں، کوتاہی حکومت کی ہے یا مال انتظامیہ کی؟ ہنگامی حالت میں لوگوں کے نکلنے اور ریسکیو کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ مال میں دکانداروں کے سامان لیجانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پر سیاسی انتقام لینے کا الزام غلط ہے۔انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ملنے پر ہی تینوں ٹاورز کو کھولا جائے گا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ حیدرآباد: نشے میں دھت پولیس موبائل ڈرائیور نے گاڑی ٹھیلے پر چڑھا دی، برگر فروش جاں بحق، 2 افراد زخمی
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
ٔپاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سینٹورس مال میں لگی آگ کو دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد کنٹرول کیا گیا تھا اور اس حوالے سے الزام سامنے آیا تھا کہ یہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی. سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ، نیوی، ایئر فورس اور ریسکیو 1122 نے حصہ لیا تھا سینٹورس مال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور امدادی اداروں کے رضاکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی تھی۔

Leave a reply