قصور
الہ آباد ٹاون کمیٹی کےسینٹری ور کروں شدید گرمی میں اپنی ڈیوٹی فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ھیں
الہ آباد میں ٹاؤن کمیٹی کے سینٹری ورکرز نے شدید گرمی کے باوجود۔صفائی ستھرائی گٹروں کی صفائی محنت اور لگن سے ادا کر رھے ھیں پھر گٹروں کی۔صفائی کے لیے ھمیں مکمل کٹ میسر نہیں ھے کئی دفعہ گٹروں صفائی کے دوران گیس بھرنے سے اموات بھی واقع ہوسکتی ھے اور شدید گرمی کام کرنے کے دوان شدید پیاس کی طلب ھو جاتی ھے مگر اداروں کی جانب سے کوئی سہولت میسر نہ ھے اور صفائی ھم کرتے ھیں شاباش افسران لے لیتے ھیں مگر کسی نے چھوٹے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے نہیں سوچا الہ آباد کے شہریوں عمران سردار رمضان چوہدری اشفاق جٹ وغیرہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ سینٹری ورکر وں کو صفائی کے لیے صفائی الاؤنس اور ھیلتھ الاؤنس بھی دیا جائے اور ان کی تنخواہوں 25/فیصد بڑھائی جائیں اور گرمی میں کام کرنے کے دوران ٹھنڈے پانی کا بندوبستی کیا جاوے اور گٹر کی صفائی کے لیے مکمل کٹ فراھم کی جاوے

سینٹری ورکرز کی فریاد پر غور کیا جائے
Shares: