چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم،کس نام پر ہوا اتفاق؟

parliment

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم،کس نام پر ہوا اتفاق؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا،ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکانام فائنل کر لیاگیا، کل کے اجلاس میں چیف الیکشن کمشنرکے نام کااعلان کیے جانے کا امکان ہےالیکشن کمیشن کے2ارکان کے ناموں کوبھی حتمی شکل دے دی گئی ہے.

ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کیلئے حکومت اوراپوزیشن میں سکندرسلطان راجہ کےنام پراتفاق کاامکان ہے،اپوزیشن نےچیف الیکشن کمشنر کیلئے نئےناموں پر غور کیلئے وقت مانگ لیا،

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے لیے6 نام زیر غور ہیں ،امید ہے کل کسی ایک نام پر اتفاق رائے ہو جائے گا،

چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کامعاملہ،شہبازشریف نے وزیراعظم کوجوابی خط لکھ دیا، اپوزیشن لیڈرنے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویزکردیئے, شیباز شریف نے ناصرمحمودکھوسہ،اخلاق احمدتارڑ،عرفان قادرکے نام تجویزکیے ہیں،اور کہا کہ مشاورتی عمل کے بعد امیدواروں پرنظرثانی کی ہے،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے لیے اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف کوخط لکھا گیا تھا جس میں تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان میں سابق وفاقی سیکرٹری جمیل احمد، سابق سیکرٹری فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجا کے نام شامل ہیں۔

حکومت نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کا معاملہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالہ سے پارلیمانی کمیٹی برائے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران تعیناتی کے رولز تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیاگیا،پارلیمانی کمیٹی میں چیف یا ممبران کی تعیناتی کیلیےرولز میں دوتہائی کی جگہ سادہ اکثریت کا لفظ ڈالا جائے گا،موجودہ رولز میں دوتہائی کی شرط کی وجہ سے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی نہیں ہوسکی،

نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

حکومت کا موقف ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کے موجودہ رولز غیر آئینی ہیں،ججز تعیناتی سمیت دیگر کمیٹیوں میں دوتہائی کی شرط نہیں ہے،·پارلیمانی کمیٹی کے رولز موجودہ تنازعہ کو حل کرنے کے بعد تبدیل کئے جائیں گے ،

چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کی ریٹائرمنٹ کے بعد رکن پنجاب الطاف ابراہیم نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنرکےعہدے کاحلف اٹھالیا ،الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے الطاف ابراہیم سےعہدے کا حلف لیا

Comments are closed.