چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

چیف-الیکشن-کمشنر-پر-الزامات،-ن-لیگ-نے-بڑا-اعلان-کر-دیا #Baaghi

چیف الیکشن کمشنر پر الزامات، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

حکومتی وزراء کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگانے کا معاملہ مسلم لیگ (ن) مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی

قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی وزراء کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جلانے اور مبینہ نوٹ لینے جیسے بیہودہ الزامات کی شدید مذمت ہے وفاقی وزراء ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کررہے ہیں فواد چوہدری، بابر اعوان،شبلی فراز اور اعظم سواتی نے وزیراعظم کی ایماءپر الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کیا اس سے قبل شہزاد اکبر،فروغ نسیم اور فردوس عاشق جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس سیٹھ وقار کو بھی تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں یہ ایوان چیف الیکشن کمشنر کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے چیف الیکشن کمشنر کی ہر سطح پر اخلاقی و قانونی حمایت جاری رکھیں گے

واضح رہےکہ سینیٹر اعظم سواتی نے اجلاس میں الزام لگاتے ہوئے کہا کہ آپ جہنم میں جائیں ،ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ،الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن نہیں الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے،علی محمد خان کی الیکشن کمیشن حکام کو منانے کی کوشش ناکام ہو گئی

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ حکومتی وزرا نے گزشتہ روزبھی اجلاس میں بدتمیزی کی،آج الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے،ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے،حکومتی وزرا کے رویے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے،اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے علی محمد خان سے اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی الیکشن کمیشن کا وفد قائمہ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر پارلیمنٹ ہاوس سے روانہ ہو گیا

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حکام کی ناراضی سخت ہے،وہ واپس نہیں آ رہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں؟کیا الیکشن کمیشن نے ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے پیسے لیے ہیں ؟مصطفٰی نواز کھوکھر اور اعظم سواتی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ میں نے درست بات کی ہے ،

Comments are closed.