چودھری برادران کا معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

چودھری برادران کا معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

باغی ٹی وی :چودھری شجاعت حسین، پرویز الٰہی، مونس الٰہی کا معروف کالم نگار عبدالقادر حسن کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے
مرحوم کے بیٹے عطر حسن کو تعزیت کیلئے چودھری پرویز الٰہی نے ٹیلی فون کر کے ان سے افسوس کا اظہار کیا .اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے، انہوں ن عبدالقادر حسن کے لیے دعا ئے فاتحہ کی۔
چودہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مرحوم ذمہ دار صحافی تھے۔انہوں نے ہمیشہ مظلوم کی آواز کو بلند کیا۔ ہمارے ان کے خاندان سے دیرینہ مراسم ہیں۔ عبدالقادر حسن نے ہمیشہ صحافی برادری کی ترجمانی کی۔ عبدالقادر حسن مخلص اور نفیس انسان تھے۔

واضح رہے کہ ملک کے صف اول کے دانشور ، کالمنسٹ اور لاہور پریس کلب کے لائف ممبر عبدالقادر حسن طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے ۔ وہ گزشتہ چودہ برس سے روزنامہ ایکسپریس میں مستقل کالم لکھ رہے تھے، ان کالموں کو قبول عام کی سند عوام نے دی تھی۔ انھوں نے سیاسی رپورٹر کی حیثیت سے اپنے صحافتی کیریئرکا آغازکیا اور جلد پاکستانی صحافت میںاپنا نمایاں مقام بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

بعدازاں انھوں نے ’’غیرسیاسی باتیں‘‘ کے عنوان سے کالم نگاری کا آغاز کیا، انھوں نے انتہائی سادہ لیکن پر اثر انداز میں معاشرتی اور سیاسی مسائل کو اجاگر کیا، ان کے نوابزادہ نصراللہ، میاں محمود قصوری اورمیاں معراج خالد سمیت دیگر معروف سیاسی قائدین سے گہرے روابط تھے جب کہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید سے بھی ان کے مراسم تھے۔ وہ ایکسپریس نیوزکے مقبول پروگرام ’’کالم کار‘‘ میں بطور مہمان شرکت کرتے رہے۔ ان کا منفرد انداز بیاں جہاں ناظرین کو بھایا، وہیں ان کے سیاسی تبصرے بھی لوگوں کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرتے رہے۔

عبدالقادر حسن کوہستان ِنمک کے ایک دور افتادہ گاؤں سے کم عمری میں لاہور آئے۔ جامعہ اشرفیہ میں زیر تعلیم رہے، جید علماء سے فیض مند ہوئے۔ سید ابو اعلیٰ مودودی، علامہ داؤد غزنوی اور دنیائے صحافت میں حمید نظامی اور سید سبط حسن سے سیکھا۔ نوائے وقت، لیل ونہاراور روزنامہ ایکسپریس میں اپنا مقبول عام کالم لکھتے رہے، روزنامہ امروزکے مدیر رہے۔

Comments are closed.