برلن : چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور خیریت سے ہیں ،ان کی صحت اب جلدی سے بہتر ہو رہی ہے .چوہدری شجاعت حسین کا ہسپتال اب تبدیل ہو چکاہے.اہل خانہ کی پاکستانیوں سے مزید دعاؤں کی درخواست ہے
جرمنی سے باغی ٹی وی کو اپنے خاص ذرائع سے علم ہوا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین بالکل خیریت سے ہیں اور پہلے سے بہتر ہیں،
اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ان کی صحت بارے عجیب و غریب افواہ گردش کرتی رہی ہیںجنہں چوہدری مونس الٰہی نے سختی سے رد کیا تھا اور کہا تھا کہ مخالفین ایسی شرارتیں کر کے اپنےلوگوں کے حوصلے پست کر رہے ہیں.
یاد رہے کہ باغی ٹی وی سے چوہدری برادران کا مسلسل رابطہ ہے اور چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے ہر لمحے بتایا جارہاہے، چوہدری مونس الٰہی نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے باغی ٹی وی کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ، درست اور بروقت رپورٹنگ پر چوہدری خاندان باغی ٹی وی کا مشکور ہے ،