چودھری شوگر ملز کیس، مزید ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

چودھری شوگر ملز کیس ،مریم نواز اور یوسف عباس کے ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، یوسف عباس کو بھی مریم نواز کے ہمراہ عدالت میں پیش کیا گیا، دونوں کو ایڈمن جج چودھری امیر خان کی عدالت میں پیش کیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی پیشی پر وکلا کی جانب سے کمرہ عدالت میں نعرے بازی کی گئی ، دھکم پیل سے عدالت کا دروازہ توڑ دیا گیا،شورشرابے اورسیلفیاں لینے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا، عدالت نے حکم دیا کہ یوسف عباس اور مریم نواز کو کٹہرے میں لائیں ،مریم نواز کے وکیل اعظم تارڑ نے کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں، عدالت نے کہا کہ آپ شور کم کرو ائیں ،عدالت نے مریم نواز کو روسٹرم پر بلا لیا ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب پراسیکیوٹر نے مریم نواز،یوسف عباس کےریمانڈ میں توسیع کی استدعا کر دی، نیب پرسیکیوٹر نے عدالت سے کہا کہ دونوں ملزمان کےجسمانی ریمانڈمیں 15روزتوسیع کی جائے ،مریم نواز تفتیش میں تعاون نہیں کررہیں، مریم نواز اور یوسف عباسی تاحال منی ٹریل بتانے میں ناکام رہے .

پراسکیوٹر نیب حافظ اسد اللہ اعوان نے کہا کہ 1992 میں چودھری شوگر ملز قائم کی گئی، 2008-10 کے دوران ملزمہ چودھری شوگر ملز کی مرکزی شیئر ہولڈر رہی ،2015-16 کے دوران ملزم نواز شریف اچانک چودھری شوگر ملز کا مرکزی شیئر ہولڈر بن گیا، 2015-16ء کے دوران میاں نواز شریف وزیراعظم بھی تھے،

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مزید کہا کہ شیئرز کی منتقلی کے متعلق کمپنی سیکرٹری اور سی ایف او سے پوچھا گیا، ودھری شوگر ملز کے کمپنی سیکرٹری اور سی ایف او نے شیئرز منتقلی کا ریکارڈ موجود نہ ہونے کا بیان دیا ہے،مریم نواز نے گزشتہ ریمانڈ سے پہلے کمپنی سیکرٹری اجمل سبطین اور سی ایف او جواد احمد کے پاس شیئرز منتقلی کی دستاویزات موجود ہونے کا بیان دیا تھا، چودھری شوگر ملز کے قائم ہونے کے دوران اس کا فنڈ 70 کروڑ روپے تھا اور بعد میں 40 کروڑ مزید آنے سے متعلق نہیں بتایا گیا

دوران سماعت عدالت نے مریم نواز کو روسٹرم پر بیٹھنے کی اجازت دے دی، مریم نواز کو کرسی فراہم کر دی گئی،

 

 

 

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

مریم نواز تعاون نہیں کر رہی،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

 

Comments are closed.