مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ : آئرلینڈ کی سفیر اور وزیر مملکت کا گوردوارہ جنم استھان کا دورہ

ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ...

گرفتاری اور جرمانے کے باوجود پارکنگ سٹینڈ پر من مانی،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

قصور ڈی ایچ کیو المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور...

یو اے ای کے وزیر خارجہ 20 سے 21 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد:متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر...

پی آئی اے نجکاری، پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے لیے...

چودھری شوگر ملز،مریم عدالت میں پیش ،نواز شریف ایک بار پھر طلب

چودھری شوگر ملز،مریم عدالت میں پیش ،نواز شریف ایک بار پھر طلب

 

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری شوگرملزکیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز احتساب عدالت پیش ہو گئیں،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ مریم نوازکے ضمانتی مچلکے کہاں ہیں؟ جس پرضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروادیئے،وکیل نے کہا کہ اصل کاپی کورٹ میں ہے،

عدالت نے نیب سے استفسار کیا کہ کیس کا ریفرنس کب دائر کیا جائے گا ؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس جلد ہی دائر کر دیا جائے گا، عدالت نے مریم نواز سے استفسار کیا کہ آپ کورٹ میں پیشی کی ضمانت دے رہی ہیں،جس پر مریم نواز نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کروں گی ، آج بھی میاں صاحب کوچھوڑنا مشکل تھا،میں کورٹ کا احترام کرتی ہوں،

مریم نواز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ریفرنس آنے تک حاضری سےاستثنیٰ دے،

چودھری شوگرملز کیس،مریم نواز، نوازشریف اوریوسف عباس کو 22نومبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے آج نوازشریف کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظورکر لی

اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، احتساب عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ایم اے او کالج سے پولیس نے راستے بند کر رکھے ہیں ،ن لیگی کارکنان کو احاطہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

واضح رہے کہ چوھدری شوگرملز کیس میں نواز شریف جسمانی ریمانڈ پر تھے کہ طبی بنیادوں‌پر لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت منظور کر لی، مریم نواز کی بھی عدالت نے ضمانت منظور کر رکھی ہے، یوسف عباس جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan