مزید دیکھیں

مقبول

ٹرمپ انتظامیہ کے حماس کے ساتھ خفیہ مذاکرات،اسرائیل میں شدید تشویش

امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اور حماس...

سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم دوبارہ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)ایف آئی اے کی...

خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں،حنا خواجہ کا ڈانس ویڈیو پر تنقید کرنیوالوں کو جواب

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ حنا خواجہ بیات...

ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب...

چودھری شوگر ملز، نواز شریف، مریم نواز بارے کیس داخل دفتر کرنے کا عدالتی حکم

چودھری شوگر ملز، نواز شریف، مریم نواز بارے کیس داخل دفتر کرنے کا عدالتی حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور یوسف عباس کو حاضری سے استثنی دینے کا تحریری حکم جاری کر دیا

احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے تحریری حکم جاری کیا ، عدالت نے کہا کہ نواز شریف،مریم نواز اور یوسف عباس کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا۔ ریفرنس دائر کئے بغیر ملزموں کیخلاف کیس کی سماعت جاری رکھنا نہ صرف بے ثمر بلکہ بے معنی ہے،

عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کرلیا جائے گا،عدالت نے کیس کی فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم بھی دے دیا.

واضح رہے کہ ماہ فروری میں احتساب عدالت میں چودھری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی تھی،مریم نوازکی جانب سے ان کے معاون سلمان سرور عدالت میں پیش ہوئے،سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی ،پراسیکیوٹر نیب نے نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کی اور کہاکہ نوازشریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس جمع نہیں کرائی گئی،نوازشریف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کی جائے ۔

عدالت نے پراسیکیوٹر نیب نے استفسار کیا کہ چودھری شوگرملز ریفرنس کی کیا رپورٹ ہے؟،اس پر پراسیکیوٹر نیب اسداللہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوسف عباس کی ضمانت ہو چکی ہے جبکہ چودھری شوگر ملز میں تحقیقات جاری ہیں ،تحقیقات مکمل ہونے پر ریفرنس دائر کردیا جائے گا

وکیل نوازشریف نے کہا کہ قانون کے مطابق ریفرنس آنے تک کیس کی سماعت نہیں ہونی چاہئے ،فاضل جج نے نوازشریف کے وکیل امجد پرویز سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ سماعت کیسے روک دیں؟ عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی.

جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

مریم نواز کی تاریخ پیدائش کیا ہے؟ عدالت نے پوچھا تو مریم نے کیا جواب دیا؟

مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

واضح رہے کہ چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب نے مریم نواز اور یوسف عباس کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے تھے وہاں سے نیب نے نواز شریف کو بھی گرفتار کر کے عدالت پیش کیا تھا، نواز شریف کے جسمانی ریمانڈ کے دوران انکی طبیعت خراب ہو گئی اور پھر وہ عدالتی حکم کے بعد لندن چلے گئے، نواز شریف ابھی تک لندن میں ہی ہیں، جبکہ مریم نواز لاہور میں ہیں.

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan