آنت کے کینسر کے باعث انتقال کرنے والے زندگی میں کئی ریکارڈز اپنے نام کرنے والے ہالی وڈ اداکار 43 سالہ چیڈوک بوسمین نے کی موت کی خبر نے بھی منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔
باغی ٹی وی : چیڈوک بوسمین چند سال تک کینسر کے مرض سے لڑنے کے بعد 29 اگست کو اپنی رہائش گاہ پر چل بسے تھے اور ان کی موت کی خبر کی تصدیق ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی تھی۔
چیڈوک بوسمین کی موت کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں اداکار کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کرنے سمیت ان کی بیماری زندگی اور کردار پر مختصر نوٹ بھی شیئر کیا گیا تھا۔
اداکار کے خاندان کی جانب سے ان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی خبر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مذکورہ ٹوئٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں 70 لاکھ کے قریب بار پسند کیا گیا تھا
— Chadwick Boseman (@chadwickboseman) August 29, 2020
ریکارڈ لائیکس کے بعد چیڈوک بوسمین کی موت کی خبر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ٹوئٹ بن گئی، جس کی تصدیق خود ٹوئٹر نے کی۔
https://twitter.com/Twitter/status/1299808792322940928?s=20
ٹوئٹر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کی گئی کہ چیڈوک بوسمین کی موت کی ٹوئٹ اب تک سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی ٹوئٹ بن گئی ساتھ ہی چیڈوک بوسمین کی ٹوئٹ بھی شیئر کی گئی۔
چیڈوک بوسمین کی ٹوئٹ کو 30 اگست کی سہ پہر 3 بجے تک 66 لاکھ بار لائیک کیا گیا تھا جب کہ اسے 21 لاکھ بار ری ٹوئٹ کیا گیا تھا۔
چیڈوک بوسمین کی ٹوئٹ پر ہزاروں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی موت پر گہرے دکھ اور حیرانی کا اظہار کیا کہ اداکار اچانک کیسے چل بسے؟
چیڈوک بوسمین کی موت کی خبر اس لیے بھی لوگوں کے لیے زیادہ حیرانی کی وجہ بنی کیوںکہ انہوں نے کبھی اپنی بیماری سے متعلق کوئی بات نہیں کی تھی اور ان کے زیادہ تر مداح ان کے مرض سے بے خبر تھے-
چیڈوک بوسمین جنوبی کیرولینا میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی سے گریجویشن کیا تھا اور 2013 میں ٹیلیویژن میں چھوٹے رولز کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
چیڈوک بوسمین نے فلم 42 سے قبل ٹی وی شوز جیسا کہ اے بی سی کے فیملی لنکولن ہائٹس اور این بی سی کے پرسنز ان نو میں کردار ادا کیا تھا لیکن 42 سے قبل انہوں نے دی ایکسپریس میں کام کیا تھا۔ 2014 میں انہوں نے ‘گین آن اپ’ میں موسیقار جیمز براؤن کا کردار ادا کیا تھا چیڈوک بوسمین کی فلموں میں سب سے یادگار بلاک بسٹرفلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی-
چیڈوک بوسمین کی موت کی ٹوئٹ سے قبل سب سے زیادہ لائیک کی جانے والی ٹوئٹ سابق امریکی صدر براک اوباما کی تھی جو انہوں نے 13 اگست 2017 میں کی تھی۔
براک اوباما کی ٹوئٹ میں انسانیت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا تھا اور انہوں نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی تھی، جس میں وہ سیاہ و سفید فام بچوں کو کھڑکی سے مسکراتے ہوئے دیکھتے دکھائی دئیے تھے۔
براک اوباما نے اپنی ٹوئٹ میں پیغام دیا تھا کہ کوئی بھی انسان دوسرے انسان سے رنگ، نسل اور مذہب کی بنیاد پر نفرت کے ساتھ پیدا نہیں ہوتا۔
"No one is born hating another person because of the color of his skin or his background or his religion…" pic.twitter.com/InZ58zkoAm
— Barack Obama (@BarackObama) August 13, 2017
سابق امریکی صدر کی ٹوئٹ کو تین سال بعد اب تک 45 لاکھ کے قریب بار پسند کیا جا چکا ہے تاہم چیڈوک بوسمین کی موت کی ٹوئٹ کو محض 24 گھنٹے میں 65 لاکھ بار لائیک کیا گیا تھا-