چہرے کی میل صاف کرنے کی تراکیب

0
47

چہرے کی میل صاف کرنے کی تراکیب
جو کا آٹا چہرے کی میل صاف کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے تھوڑے سے آٹے میں چند قطرے زیتون کا تیل اور آدھا چمچ شہد ڈال کر مکس کر لیں پھر اس میں تھوڑا سا پانی اور چند قطرے عرقِ گلاب شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ کو چہرے پر خوب مل لینے کے بعد پانی سے منہ دھولیں
دال مسور اور دال مونگ کا آٹا بنا لیں اور اس میں ہلدی بھی مکس کر لیں پھر اس سفوف میں سےروز رات کو حسب ضرورت سفوف لے کر چکنی جلد کے لیے عرق گلاب کے ساتھ اور خشک جلد کے لیے دودھ کے ساتھ ملا کر پیسٹ بنا لیں پھر اس کو ماسک کی طرح چہرے پر لگائیں آدھے گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں ایک ماہ استعمال کر یں
شہد خشک دودھ دہی لیموں اور عرق گلاب ایک ایک چمچ ملا کر پیسٹ بنا لیں اور ماسک کی طرج چہرے پر لگائیں بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں دو بار استعمال کریں

Leave a reply