چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری مافیا کا حملہ،
اہور کے علاقے موہنی روڈ پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے پر بھکاری مافیا نے حملہ کردیا۔ بھکاری مافیا نے ریسکیو ٹیم کے عملہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون آفیسر اور ریسکیو ٹیم کے عملے کو شدید زخمی کردیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ریسکیو ٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا کہنا ہے کہ خاتون چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔دیگر ملزمان کی نشاندہی سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔بھکاری مافیا نے بھکاری بچوں کو تحویل میں لینے پر ریسکیو ٹیم پر تشدد کیا اور سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچایا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ ملزمان نے ریسکیو ٹیم کے موبائل فون اور نقدی بھی چھین لی تھی۔ بھکاری مافیا کو سخت سزا دلوائی جائے گی اور ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

چائلڈ پورنوگرافی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کا کیس، سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

واضح رہے کہ چائلڈ لیبر،غیر قانونی انسانی سوداگری کا شکار شہری پولیس ہیلپ لائن1787، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو 1121 پر رابطہ کریں، غیر قانونی انسانی سوداگری میں ملوث افراد کو 07سال قید،10لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں اکٹھی دی جا سکتی ہیں، لاہور میں ستمبر کے مہینے میں 342 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔تحویل میں لئے گئے بھکاری بچوں میں 278 لڑکے اور 64 لڑکیاں شامل ہیں۔

Shares: