خیبر پختونخوا حکومت نے بٹگرام چئیر لفٹ حادثہ کے بعد صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت کردی
تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چئیرلفٹس کے معائنہ کی ہدایت کر دی، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام کمرشل ،ڈومیسٹک اور تفریحی مقامات کی چئیر لفٹس کی فوری چیکنگ کی جائے دریاوں اور ندی نالوں کے اوپر چلنے والی سفری چئیر لفٹس کی چیکنگ کی جائے تمام لفٹس کے ڈیزائن ، گنجائش،اور ان میں حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا جائے طوفان اور آسمانی بجلی کی صورت میں چئیرلفٹس میں حفاظتی تدابیر کیا ہیں چئیر لفٹس چلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینا لازمی ہوگا صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے حوالے سے رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر حکومت کو جمع کرائی جائے
واضح رہے کہ گزشتہ روز بٹ گرام میں کیبلز ٹوٹنے سے پھنسنے والی چئیر لفٹ سے تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، رات اندھیرا ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر واپس چلے گئے تھے، موسم کی خرابی کی وجہ سے بھی ہیلی کاپٹر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تا ہم لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، لفٹ میں 8 لوگ موجود تھے ،پھنسنے والوں میں ابرار عبدالغنی ،عرفان عمر عزیز،گلفراز حاکم داد،اسامہ شریف شامل ہیں، رضوان عبدالقیوم،عطااللہ،نیاز محمد،شیر نواز تھے
آپریشن مکمل ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے بچوں سمیت 8 افراد کے بحفاظت ریسکیو ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم اور اس کی قیادت کرنے والے GOC میجر جنرل عادل رحمانی کو مبارک اور سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ ایک مشکل، صبر آزما اور اعصاب شکن ریسکیو آپریشن تھا جس میں کئی طرح کی دقتیں حائل تھیں لیکن جس پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے سے تمام کوشش ہوئی، وہ ایک قابل فخر اور قابل رشک مثال ہے۔ ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر قوم اور پھنسے افراد کے اہل خانہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں۔مقامی آبادی نے انتظامیہ کی جس طرح مدد کی، وہ اخوت، بھائی چارے، اتحاد اور انسانیت کے لئے تڑپ کی اعلی مثال ہے جس پر مقامی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عطاء اللہ، نیاز محمد اور اسامہ کو نویں جماعت میں کامیاب ہونے کی بھی خصوصی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں نئی زندگی کے ساتھ تعلیم کے ایک اور درجے میں کامیابی عطاء فرمائی۔ یہ واقعہ سبق بھی ہے کہ خیبرپختونخوا خاص طور پر ایسے علاقوں میں بچوں کی تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر فوری توجہ دی جائے۔ متعلقہ علاقوں میں چئیر لفٹس کی ہنگامی طور معائنہ اور مرمت کرائی جائے۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔ سب کی خیر ہو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو