وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحر یک انصاف کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ کو چیئر مین فوڈ اتھارٹی نامز دکردیا جبکہ میاں طارق عبد اللہ ،مسز شاہد ہ احمد اور عادل پرویز ایم پی اے کو ممبر نامزد کر دیا ہے ۔
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی ٰ نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر عمر تنویر کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئر مین نامزد کیا ۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔عمر تنویر بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیاجائیگا اور کسی بھی قسم کے مافیا کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو صحت مند اور صاف ستھری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے
واضح رہے کہ سال 2018میں فوڈ اتھارٹی کے ویجیلنس سیل نے 31کروڑ کا ملاوٹی سامان تلف جبکہ ہیڈ کوارٹر ونگ نے 6ہزار882مقدمات کی سنوائی کی۔فوڈ لیب نے 13ہزار716نمونے ٹیسٹ،47ہزار671فوڈ ورکرز کی میڈیکل سکریننگ اور28ہزار890فوڈ ورکرز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹریننگ سکول میں لیول ون کی ٹریننگ دی گئی۔