چیئرمین پاکستان کلب محمد افضل بھٹی کے بیٹے کا نشہ کی حالت میں احسان یوسف پر تشدد

چیئرمین پاکستان کلب محمد افضل بھٹی کے بیٹے کا نشہ کی حالت میں احسان یوسف پر تشدد

شہری محمد احسان یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد افضل بھٹی چیئرمین پاکستان کلب کے بیٹے بدر علی افضل نے نشہ کی حالت میں ان پر تشدد کیا اور انہیں نقصان پنچانے کی کوشش کی ہے.


محمد احسان نے مزید کہا کہ محمد افضل بھٹی جو چیئرمین پاکستان کلب بحرین ہے ان کا بیٹا بدر علی افضل جو کے کل رات نشے کی حالت میں اپنے دوستوں کے ساتھ میرے گھر آیا اور مجھے باہر آنے کا بولتا رہا جب میں ان کے کہنے پے باہر نا آیا کیوکہ وہ نشہ کی حالت میں تھے اور باربار میرے گھر کا دروازہ توڑتے رہے اور فون کر کے دھمکیاں دینا شروع کر دی کہ اگر تم باہر نہ آئے تو تمہاری گاڑی توڑ دوں دونگا.


مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ سن کر جب میں باہر گیا تو مجھے باہر جاتے ہی انہوں نے تشدد کرنا شروع کردیا اور مجھے خاموش رہنے کا بولتے رہے اور دھمکیاں دیتے رہے کے تم مجھے جانتے نہیں ہو تم میرے باپ کو نہیں جانتے اور گھنٹوں میرے گھر کے باہر غلیظ اور گندی گالیاں دیتے رہے جبکہ میں ان کو روکتا رہا کہ ایسا نہ کرو تم دونوں نشے کی حالت میں لگ رہے ہو پر دولت اور نشے میں ڈوبے بدمعاشوں نے میری ایک نہ سنی اور مجھ پر تشدد کرتے رہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے.

Comments are closed.