چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سابق ایم پی اے شہید کی برسی پر پیغام
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پارٹی کے سابق ایم پی اے شہید عبداللہ مراد، شہید حنیف حمل اور شہید ناصر بلوچ کی برسی پر پیغام پی پی پی چیئرمین نے شہید عبداللہ مراد کو ان کی 17 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے بلاول بھٹو زرداری نے شہید حنیف حمل اور شہید ناصر بلوچ کو بھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے شہید عبداللہ مراد، شہید حنیف حمل اور شہید ناصر بلوچ کو جمہوریت کے لیئے جدوجہد کرنے کی پاداش میں شہید کیا گیا وہ مشکلاتوں اور تکلیفوں کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، مصلحت کی بجائے شہادت کا راستہ چنا شہید عبداللہ مراد، شہید حنیف حمل اور شہید ناصر بلوچ آج ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی راہ موجود اور مقصد زندہ ہے
پیپلز پارٹی اپنے شہید رہبروں و کارکنان کے مشن پر سختی سے کاربند ہے، ملک میں حقیقی جمہوریت کا سورج ضرور طلوع ہوگا