چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33ویں سالگرہ کے موقع پر ابراھیم حیدری سے بلاول ہاو س تک شاندار ریلی کا انعقاد

پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ نے اپنے محبوب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 33 ویں سالگرہ کے موقع پر ابرہیم حیدری سے بلاول ہاو س تک شاندار ریلی نکالی۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں اقلیتی برادری کے افراد نے شرکت کی۔ رات دیر گئے ریلی کے اختتام پر بلاول ہاو س کے سامنے پی پی پی چیئرمین کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب میں صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی و پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل وقار مہدی، وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی پونجو مل بھیل ،ایم پی اے انتھونی نوید، نائب صدر منارٹی ونگ مکھی اودھا مل ، انفارمیشن سیکرٹری منارٹی ونگ کراچی ڈویڑن ڈاکٹر راکیش موتیانی و دیگر شریک ہوئے۔
تقریب میں چیئرمین کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور بلاول بھٹو زرداری کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی نے کہا کہ پاکستان کی عوام کی امید صرف چیئرمین بلاول بھٹوزرداری ہیں۔انشاء اللہ اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو دھوکا دیا ہے، عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر ہر وعدے پر یو ٹرن لیا ہے۔ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ اب عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف دیکھ رہی ہے۔

Comments are closed.