چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات

0
63

سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی ) چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات تفصیلات کے مطابق چئیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب نے وزیر اعلیٰ کو صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز بنانے کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ دیگر مسائل کے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا ندیم خان نے وزیر اعلیٰ ہاوس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ندیم خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سرگودھا کے صحافیوں کو درپیش مسائل سےآگاہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب صحافیوں کے صحت کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری طور پر سرگودھا کے صحافیوں کے ہیلتھ کارڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، جبکہ صحافی کالونی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر لیبر و ہیومن ریسورس عنصر مجید خان نیازی کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا، یہ کمیٹی سرگودھا کے صحافیوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کر کے ان کے حل کے لیے ایک تفصیلی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کرےگی۔ اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہم تما صحافیوں اور صحافتی اداروں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت چاہتی ہے کہ صحافی ملک کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس موقع پر چیرمین الیکٹرانک میڈیا کلب ندیم خان نے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کیئے جانے والے اقدامات پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply