کراچی :جنگ گروپ کو شدید صدمہ، چیئرمین، پبلشروفات گئے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کے معروف میڈیانیٹ ورک جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید الرحمٰن طویل علالت کے بعد کراچی میں وفات پا گئے۔میر جاوید الرحمٰن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا اور طویل عرصے سے زیر علاج تھے۔

مرحوم جنگ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن کے بڑے بیٹے اور میر شکیل الرحمن کے بھائی تھے جو میڈیا گروپ کے ایڈیٹر انچیف ہیں۔میر خلیل الرحمٰن نے جنگ گروپ کا چارج سنبھالنے کے بعد اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھایا اور میڈیا گروپ کو وسعت دی۔

واضح رہے میر شکیل الرحمن لاہور نیب کے زیر تفتیش ہیں،میرشکیل الرحمن کو نواز شریف کی طرف سے دی گئی 60 کنال اراضی کے معاملے پرمیرشکیل کوئی جواب نہ دے سکے جس پرگرفتارکئے گئے

Shares: