باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کےخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی
لاہور ہائیکورٹ نے چودھری برادران کی درخواستوں کو سماعت کیلئےمنظور کر لیا،عدالت نے چودھری برادران کی درخواستوں پر نیب کو 6 جولائی کیلئےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا
واضح رہے کہ 11 مئی کو مسلم لیگ ق کے رہنماؤن چودھری برادران کی جانب سے چیئرمین نیب کے خلاف درخواست کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا
لاہور ہائیکورٹ کے بینچ کے رکن جج جسٹس فاروق حیدر نے سماعت سے معذرت کرلی۔ گزشتہ سماعت پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے کیس کی سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا، ۔ دو رکنی بینچ جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل تھا۔
گزشتہ سماعت پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار طاہر نصراللہ وڑائچ نے بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر کی جانب سے چودھری برادران کی درخواست پر سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا اور کہا کہ جسٹس فاروق حیدر چودھری برادران کے متعدد کیسز میں پیش ہوتے رہے، لہذا جسٹس فاروق حیدر سماعت نہ کریں جس کے بعد جسٹس فاروق حیدر نے اس کیس کی سماعت سے معذرت کرلی اور کہا کہ وہ اس کیس کی سماعت نہیں کر سکتے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوھدری برادران نے موقف اپنایا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے، نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں، چیئرمین نیب نے ہمارے خلاف 19 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، نیب نے 19 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا۔
چودھری برادران کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ چیئرمین نیب کو 19 سال پرانے اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں، ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
عوام کرونا سے اور نیب شہباز شریف سے لڑ رہا ہے، مریم اورنگزیب
احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو
نیب سے کون خوفزدہ تھا؟ ترمیمی آرڈیننس کیوں لائے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز
نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟
تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا
نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات
چودھری برادران نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نیب کا 19 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔.عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے اور چیئرمین نیب و دیگر سے جواب طلب کر لیا ہے