چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کا اجلاس ہوا جس میں نیب کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنا ہمارا نصب العین ہے۔ بدعنوان عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات اولین ترجیح ہیں۔ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کو اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 858 شکایات موصول ہوئیں ۔ نیب نے 1249 کرپشن ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔ نیب نے19 ماہ میں 30 ارب روپے کی ریکارڈ وصولی کی۔ نیب نے قوم سے لوٹے 326 ارب روپے وصول کیے۔

Shares: