مزید دیکھیں

مقبول

پہلگام فالس فلیگ: سی این این کے صحافی کا ایل او سی کا دورہ

بین الاقوامی سفارتی امور کے معروف ایڈیٹر اور...

پاک فوج نے چری کوٹ کے بلمقابل جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان لائن آف کنٹرول ...

سونے کی قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا...

چیئرمین این ڈی ایم اے کی چین کے سفیر سے ملاقات

چیئرمین این ڈی ایم اے کی چین کے سفیر سے ملاقات

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کےچیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے پاکستان میں چین کے سفیرنونگ رونگ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی تعاون اور پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبہ میں پیشگی اور موثر اقدامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب 2022 کے دوران امدادی کارروائیوں میں چینی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے مرحلے کے لیے چین کی جانب سے جاری امداد کو سراہتے ہوئے مستقبل میں تکنیکی اصولوں پر استوار نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کی تشکیل کے حوالے سے منصوبے کی تفصیلات شیئر کیں جو تمام معاون ومتعلقہ اداروں،فلاحی اداروں اور بین الاقوامی ڈونرز کے ساتھ مربوط مفاہمت اور اور معاونت سے خدمات سر انجام دے گا۔ چینی سفیر نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث رونما ہونے والی آفات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات اور پاکستان کے ساتھ موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
انہوں نے این ڈی ایم اے اور چین کی ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت (ایم ای ایم) کے درمیان ٹیکنالوجی اور معلومات کے تبادلے، ابتدائی وارننگ سسٹم کے قیام اور موسم کی پیش گوئی کے جائزے کے ساتھ ساتھ پیشگی تیاری اور رسپانس کے شعبے کو از سر نو تشکیل دینے کے لیے ایک جامع دو طرفہ مفاہمت نامے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے این ڈی ایم اے اور ایم ای ایم کے مابین روابط قائم کرنے پر بھی زور دیا۔