چئیر مین پی سی بی رمیز راجہ کی سینٹرل پنجاب کے کرکٹ آرگنائزرز سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق اس ملاقات میں لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ قصور ،نارووال کرکٹ کے آرگنائزرز نے ایسوسی ایشنز کے مسائل سے آگاہ کیا

نیشنل ہائی پرفارمینس سینٹر میں ہونے والی ملاقات میں فیصل آباد سے 60 کلبوں کے صدور نے رانا انیس احمد خان کی قیادتِ مین میٹنگ میں شرکت کی تو اظہر زیدی ،میاں اسلم ، شہباز علی ، توقیرشاہ ، سرفراز احمد میاں حمزہ ، منیر احمد ، ناصر عالم ، شفقت حسین کی سربراہی میں لاہور کی کلبوں کے صدورنے شرکت کی

ذرائع کے مطابق سینٹرل پنجاب کے کرکٹ آرگنائزرز نے نئی گراؤنڈز اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا،،سینئر کرکٹ آرگنائزرز رانا انیس احمد خان نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ کی بحالی کے کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گراس روٹ کرکٹ کی بحالی کے لیے تمام آرگنائزرز چئیر مین پی سی بی کے ساتھ ہیں ،

ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے منتخب نمائندوں کا ہونا ضروری ہے

چئیرمین پی سی بی رمیز نے کلب کرکٹ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے کلب آرگنائزرز کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کلب آرگنائزرز کے تعاون کے بغیرپاکستان کرکٹ بہتر نہیں ہوسکتی ،،کلب آرگنائزرز پاکستان کرکٹ کے اصل ہیروز ہیں ،،،رمیزراجہ نے کہا کہ کلبوں کی مالی معاونت بھی کریں گے میرے دور میں سب سے زیادہ کام کلب کرکٹ پر ہوگا۔

Shares: