چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی بڑے صدمے سے دوچار
چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کو بڑے صدمے سے دوچار ہوگئے ہیں۔
چیئرمین قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر کی اہلیہ انتقال کرگئیں ہیں، مرحومہ کی نماز جنازہ و تدفین آج لاہور میں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق نگہت منظور جونیئر گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھیں، چند روز قبل طبیعت ناسازی پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ آج دوران علاج دم توڑ گئیں۔
منظور جونیئر پاکستان ہاکی کا تابندہ ستارہ ہیں، انہوں نے پاکستان کی جانب سے 175 میچوں میں 86 گول اسکور کئے، ان کی قیادت میں پاکستان نے 1976 مونٹریال اولمپکس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا، اس کے علاوہ وہ 1984 کے اینجلس اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بھی تھے۔
منظور جونیئر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ 1978 اور 1982 کے ہاکی ورلڈ کپ اور 1982 کے ایشین گیمز، 1982 ایشیا کپ اور 1978 اور 1979 کی چیمپئنز ٹرافی میں گولڈ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا حصہ رہے۔