چیئرمین سینیٹ کے بھائی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری

رزاق سنجرانی نے 15 ستمبر کے حکم نامے کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھا دیے
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کر دیا

عدالت نے رازق سنجرانی کو 22 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، عدالت کی جانب سے حکمنامے میں کہا گیا کہ سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ بتانے سے قاصر رہے کہ رازق سنجرانی کیسے ٹائپ ون رہائش کے مستحق ہیں؟ 33، 34 سال کی عمرکا شخص گریڈ 22 کا افسر کیسے ہوسکتا ہے؟ یکم ستمبر کو عدالت نے رازق سنجرانی کو فریق بنا کر نوٹس جاری کیا مگر کوئی جواب داخل نہ کرایا گیا ،

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو بطور ایم ڈی سینڈک میٹلز لمیٹڈ بلوچستان 2019 سے 2046 تک کے لیے کیٹگری ون کی رہائش گاہ الاٹ ہوئی جو گریڈ 21 اور 22 کے افسران کے لیے مختص ہے عدالت نے رازق سنجرانی کو یکم ستمبر کے حکم نامےکی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا رزاق سنجرانی نے 15 ستمبر کے حکم نامے کے بعد عدالتی دائرہ اختیار پر اعتراضات اٹھا دیے اور توہین عدالت نوٹس کا جواب جمع ہی نہیں کرایا دائرہ اختیار کا تعین کرنا عدالت کا کام ہے کسی فریق کا نہیں رازق سنجرانی کو جواب جمع کرانےکا موقع دیا گیا تا کہ وہ اقربا پروری کے تاثر کو زائل کر سکیں، رازق سنجرانی بتائیں کہ وہ ٹائپ ون رہائش کے کیسے اہل ہیں؟

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ لگتا ہے کہ رازق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا بھائی ہونے کی بنا پر کیٹیگری ون رہائش الاٹ ہونے کی رعایت ملی ، چیئرمین سینیٹ ایوان بالا کے سربراہ اور صدر کی عدم موجودگی میں صدر ہوتے ہیں چیئرمین سینیٹ نے ذاتی مفادات کو فرائض پراثر انداز نہ ہونے دینےکا حلف لیا ہوتا ہے سوچا بھی نہیں جا سکتا کہ چیئرمین سینیٹ طاقت کے استعمال سے بھائی کو سہولت دیں گے

توہین عدالت کیس، رازق سنجرانی کے وکیل نے عدالت سے پیر تک کی مہلت مانگ لی ،رازق سنجرانی نے توہین عدالت کے شوکاز کا جواب جمع کرا دیا،عدالت نے رازق سنجرانی کے وکیل نے پیر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک کمپنی کے ملازم سے وفاقی حکومت کے ملازم کے طور پر برتاؤ کیسے کیا جا سکتا ہے؟ کومت کی تو درجنوں کمپنیاں ہیں، کیا کسی اور کمپنی کے ملازم کو بھی ایسی رہائش ملی؟ کمپنی کے ملازم نے وہ گھر رکھا ہوا ہے جو وفاقی سیکرٹری کو الاٹ ہوتا ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے خلاف آرڈر پاس کریں؟ آپ الاٹمنٹ کے معاملہ پر نظرثانی کریں نہیں تو ہم آرڈر پاس کریں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

Comments are closed.