چیئرمین سینیٹ کی اٹلی کے سفیر سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ محمد صاد ق سنجرانی سے اٹلی کے سفیرآندریاس فیراریس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ اٹلی کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو ایوان بالاء کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ ملاقات کے دوران سفیر نے چیئرمین سینیٹ کو اٹلی کے وزیراعظم، پارلیمان اور خاص طور پر اٹلی کی سینیٹ کی صدر اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیتے ہوئے مبارک باد دی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی شعبوں میں تعاون اور ادارہ جاتی معاونت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی بین الاقوامی فورمز پر معاونت کو فروغ دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹلی کو یوپی ممالک میں نمایاں مقام حاصل ہے۔

اٹلی کے سفیرآندریاس فیراریس نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا۔

Comments are closed.