چیئرمین سینیٹ کی وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان ملاقات

0
30

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جے یو آئی (ف) کی قیادت سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے جبکہ وفد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی ، پرنس احمد عمر احمدزئی اور دیگر شامل تھے جنہوں نے باجوڑ دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کی ہے۔


جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے باجوڑ دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہدا کے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ کی باجوڑ دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لئے فاتحہ بھی کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور باجوڑ حملے کے ذمہ داران کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائیگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ریلوے کیرج فیکٹری کو آؤٹ سورس کرنے کا منصوبہ
ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ
طالبان نے لڑکیوں پر کلاس 3 سے آگے پڑھنے پر بھی پابندی عائد کردی
پی آئی اے کی لینڈنگ کی وجہ سے سالانہ 71 ارب کا نقصان ہو رہا ہے،اسحاق ڈار
ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور ایسا ہی ہوا،سعد رفیق

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے جبکہ چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی گزارا جبکہ مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین سینیٹ اور وفد کا اپنے اور جماعت کی طرف سے شکریہ ادا کیا.

Leave a reply