چیئرمین سینیٹ نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی

0
37

بلوچ طلبہ کی ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحقیقاتی کمیشن کا کنوئیر مقرر کرنے کے لیے پیر تک نام طلب کر لیے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کنوینئر کا نام پٹشنر کے ساتھ مشورہ کرکے پیر تک بتا دیں، ایمان زینب مزاری کی جانب سے افراسیاب خٹک کو کمیشن کا کنوینیر بنانے کی تجویز دی گئی، عدالت نے کہا کہ اس کمیشن میں ممبران اسمبلی بھی ہیں اس لیے اس کو کنوینئر بنائیں جس کا آفیشل اسٹیٹس بھی ہو،

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ سیکرٹری ہیومن رائٹس کو کیا اس کا آرگنائز بنا دیں ؟ چیئرمین سینیٹ نے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی تھی تو کیا ان کو کنوینئر بنا دیں ؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دُگل نے عدالت میں کہا کہ اٹارنی جنرل دس پندرہ دن تک مصروف ہیں،اٹارنی جنرل نے مجھے کہا تھا میں نے بھی تمام ممبران کو لیٹر لکھا تھا، عدالت نے کنوینئر کا نام طلب کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی

 دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار

لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی

عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ

Leave a reply