کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

0
130

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں لاپتہ افراد کیس میں ایف آئی آر درج کرنے پر پراسیکیوشن کی اپیل پر سماعت ہوئی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پراسیکیوٹر جنرل سندھ فیض ایچ شاہ پر شدید برہم ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا یہ پولیس اسٹیٹ ہے؟ آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرنا بند کریں، آئین اور قانون کو مذاق بنا رکھا ہے، کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا کہ جی ایسا نہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بالکل ایسا ہی ہے، آپ سہولت کاری کا کام کر رہے ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ دکھ ہوا ریاست ایک ایف آر درج ہونے کے خلاف عدالت آئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کا کام کیا ملزموں کو تحفظ دینا ہے؟ کیا آپ ایس ایچ او ہیں جو ایف آئی آر درج کرنے نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے؟ درخواست گزار نے کہا کہ میرے بھائی محمد ندیم پٹیل کو سی ٹی ڈی انچارج نے اغوا کیا، سندھ ہائی کورٹ نےسی ٹی ڈی انچارج کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا حکم دیا،

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراسیکیوٹرجنرل سے استفسار کیا کہ بتائیں، آپ نے کس حیثیت میں یہ اپیل دائر کی؟ کیا سی ٹی ڈی انچارج اتنا طاقتور ہے کہ آپ کے ادارے کو چلا رہا ہے؟ سی ٹی ڈی انچارج کے بجائے آپ کو اپیل کی ضرورت کیوں پیش آئی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ کم از کم اتنا تو حق دیں کہ نام شامل ہوسکے کہ کس نے اغوا کیا،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر درج کرکے کسی پر احسان کیا کیا؟ کیا احسان کر رہے ہیں یہ کرکے، آپ کی ذمہ داری ہے یہ، یہ کون سا طریقہ ہے، جو مرضی آئے وہ کریں، کس قانون کے تحت آپ نے یہ فیصلہ کیا؟ عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے اپیل دائر کرنے پر وضاحت طلب کرلی . عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو پیر کو وضاحت کے ساتھ دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کر دی.

صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف ازخود نوٹس کیس،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

انڈس نیوز کی بندش، صحافیوں کا ملک ریاض کے گھر کے باہر دھرنا

تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملک ریاض کو کہا جائے،آپ نیوز کے ملازمین کا جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کو خط

پنجاب پولیس نے ملک ریاض فیملی کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے، حسان نیازی

جب تک قانون کے مطابق سخت سزا نہیں دی جائے گی، قوم کرنل کی بیوی اور ٹھیکیدار کی بیٹی جیسے ٹرینڈ بناتی رہے گی۔ اقرار

ملک ریاض کے باپ سے پیسے لے کر نہیں کھاتا، کوئی آسمان سے نہیں اترا کہ بات نا کی جائے، اینکر عمران خان

صحافیوں کے خلاف کچھ ہوا تو سپریم کورٹ دیوار بن جائے گی، سپریم کورٹ

صحافیوں کا کام بھی صحافت کرنا ہے سیاست کرنا نہیں،سپریم کورٹ میں صحافیوں کا یوٹرن

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

صحافیوں کا دھرنا،حکومتی اتحادی جماعت بھی صحافیوں کے ساتھ، بلاول کا دبنگ اعلان

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

Leave a reply