مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر

safdar

مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو،کیپٹن ر صفدر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ میرا بیٹا جنید صفدر نعتیں بھی پڑھتا ہے،

کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ میں نے جنید صفدر سے میاں محمد بخش کا کلام سنا ہے ،جنید کے دادا اس سے میاں محمد بخش کا کلام اکثر سنتے تھے، مجھے صرف ایک ہی گانا آتا ہے، وہ ہے ووٹ کو عزت دو ،پی ٹی آئی کی کارکردگی سے متعلق مریم اورنگزیب بتائیں گی،

کیپٹن ر صفدر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میرے اوپر کیا مقدمہ ہے، بغاوت ہے، دہشت گردی ہے یا کچھ اور، اب وکیل کے ساتھ رہ کر قانون بھی سیکھ گیا ہوں،جنید نے اچھا کیا ہے، میاں محمد بخش کا کلام جیند سے دادا سنتے تھے، بچے کو ہر فن مولا ہونا چاہئے، جنید جس یونیورسٹی میں رہا، ٹاپر رہا،میں بیٹے کے نکاح میں شامل نہیں ہوا، میں نے کہا کہ یہ قربانی کا وقت ہے میری نصیحت ہے، کھڑے ہو تو کھڑے ہو جاؤ، جنید کی شادی یہاں ہو گی، نکاح لندن میں ہوا، اسکے نانا جان وہاں ہیں، اس نے زیادہ وقت نانی اور نانے کے ساتھ گزارا،

واضح رہے کہ جنید صفد ر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے نکا ح کی تقریب کے دوران ماضی کا مقبول ترین گانا’ کیا ہو اتیرا وعدہ‘ خوبصورت آواز میں گا رہے ہیں۔ ویڈیو میں جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں جبکہ جنید کی گلوکار ی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اس وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدرایک پروفیشنل گلوکار کی طرح بڑے ردھم سے گانا گاتے ہیں اوران کےساتھ خواتین اورکچھ نوجوان اس گانے کے ردھم کوبہتر سے بہتر کرنے کے لیے تالیاں بجاتے ہیں ،

غداری کا مقدمہ، کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ

ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل

ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

Comments are closed.