چیئرمین سینیٹ سے برطانوی پارلیمنٹ وفد کی ملاقات

پاکستان اور برطانیہ تعلقات، اعلیٰ سطح رابطے
0
68

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانوی پارلیمنٹ کے ایک وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جبکہ وفد میں جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل (JKSDMI) کے چیئرمین راجہ نجابت حسین، شیڈو منسٹر اور ایم پی ناز شاہ، مسٹر سیم ٹیری ایم پی، اور اینڈریو گیوین ایم پی شامل تھے۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف موضوعات پر تعمیری تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے عوامی سطح پر اقدامات اٹھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
تاہم چیئرمین سینیٹ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور رابطہ کاری کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے وفد کے اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا۔ اور اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں مزید تیزی لانے کی اشد ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی
پی ڈی ایم پر آرٹیکل 6،جنرل باجوہ کا احتساب
امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے بجایا گٹار
اسرائیل کو تسلیم کرنے بارے امریکہ میں بھی سوالات ہوئے,نگران وزیر خارجہ
جبکہ وفد نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان و برطانیہ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے اعلیٰ سطح رابطوں، پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی اہمیت کو تسلیم کیا۔، ملاقات میں سینیٹر فوزیہ ارشد اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی موجود تھے۔

Leave a reply